آزادی کپ فائنل : ٹریفک ڈائیورشن پلان آگاہی مہم، پمفلٹس تقسیم

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
آزادی کپ فائنل : ٹریفک ڈائیورشن پلان آگاہی مہم، پمفلٹس تقسیم

 چیف ٹریفک آفیسر لاہور رائے اعجاز احمدکی ہدا یت پر شہریوں کو آزادی کپ کے فائنل کے ٹریفک پلان،متبادل راستوں اورپارکنگ بارے آگاہی کیلئے شہر کے مختلف سکول، کالجز،یونیورسٹیز،مال روڈ،جیل روڈ،فیروز پور روڈ،شاہدرہ چوک،کریم مارکیٹ،مون مارکیٹ،لبرٹی مارکیٹ سمیت شہر کی مصروف اور اہم شاہراؤں پرٹریفک آگاہی کیمپ لگائے گئے جہاں پر شہریوں کوکل ہونے والے فائنل کے متبادل روٹ پلان اورپارکنگ بارے آگاہی دی۔چیف ٹریفک آفیسر لاہوررائے اعجاز احمد نے کہاکہ شہری ٹریفک پلان سے راہنمائی لیتے ہوئے سفر کریں ۔شہری ٹریفک پلان جاننے کیلئے سٹی ٹریفک پولیس ہیلپ لائن15پر کال کر سکتے ہیں۔ سی ٹی او کی ہدایت پر ایس پی ٹریفک سٹی ڈویژن آصف صدیق نے پل نہر مال روڈ پر شہریوں میں ٹریفک آگاہی پمفلٹس،پھول اور بچوں میں کنڈیز تقسیم کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ مہم کا مقصد شہریوں کو متبادل روٹس بارے آگاہی دینا ہے تاکہ میچ شروع ہونے پر شہری ٹریفک پلان سے راہنمائی لیتے ہوئے اپنی منزل کی طرف گامزن رہیں،انہوں نے کہاکہ سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے قذافی اسٹینڈیم کے گردونواح ،ڈائیورشن پوائنٹس اورشہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک آگاہی کیمپ لگائے گئے۔