نئی حلقہ بندیوں اور مقررہ وقت پر انتخابات کے انعقاد پر تمام صوبوں کا اتفاق ہے، قومی ایشوز پر بیٹھ کر بات کی جائے تو بڑے مسائل بھی حل کیے جاسکتے ہیں: شہباز شریف
اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں تمام صوبائی حکومتوں اور وفاق نے نئی حلقہ بندیوں پر اتفاق کیا، اس کے علاوہ مقررہ وقت پر انتخابات کا بھی فیصلہ کیاگیا ہے، مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے نتیجے میں ہمارے لیے بہت بڑا سبق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مل کر بیٹھیں تو مشکل سے مشکل مسائل کا بھی حل نکالا جا سکتا ہے، اتفاق رائے اور باہمی تعاون ہی وہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے پاکستان کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے ۔