بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، 75 سالہ خاتون شہید, پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، 75 سالہ خاتون شہید,  پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 75 سالہ خاتون شہید ہوگئیں۔ترجمان پاک فوج کے مطابق منگل کے روز بھارتی فوج نے چری کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں محمودہ بیگم نامی خاتون شہید ہوگئیں ۔ترجمان کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے کوتہ گاؤں کی مقامی آبادی کونشانہ بنایا گیا جس کا پاک فوج منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی بنکر کو نشانہ بنایا۔