پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل دوسرے روز بھی کاروبار حصص پرمندی کے بادل چھائے رہے اور کے ایس ای 100 انڈیکس 41ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر گیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 54ارب روپے سے زائد ڈوب گئے .اس طرح گذشتہ دو دنوں میں مندی کے سبب انڈیکس 491پوائنٹس گھٹ گیا اور سرمائے کے مجموعی حجم میں 86ارب روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی جا چکی ہے۔شیئرز مارکیٹ میں منگل کے روز کاروبار کے آغاز مثبت ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 41317پوائنٹس پر جا پہنچابعد ازاں منافع کی خاطر فروخت کے دبائو کے سبب انڈیکس40899پوائنٹس کی پست ترین سطح تک گر گیا تھا تاہم کاروبار بند ہونے سے قبل انڈیکس 40900پوائنٹس کی حد پر بحال تو ہو گیا مگر مارکیٹ پر مندی کے اثرات زیادہ غالب دیکھے گئے ۔ مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 296.11پوائنٹس کم ہو کر 40943.78پوائنٹس ہوگیا ۔ کے ایس ای30انڈیکس 172.41پوائنٹس کی کمی سے 20835.45 پوائنٹس اورکے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 188.44 پوائنٹس کم ہو کر 29179.78پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 852.42 پوائنٹس کی مندی ہوئی۔کاروباری مندی کا رجحان غالب رہنے سے مارکیٹ کے سرمائے میں54ارب 45کروڑ52لاکھ2ہزار283روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 84کھرب62ارب 48کروڑ50لاکھ 94ہزار428روپے سے کم ہو کر 84کھرب8ارب 2کروڑ98لاکھ 92ہزار145روپے رہ گیا ۔مارکیٹ میں منگل کے روز مجموعی طور پر373کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 139 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،207میں کمی اور 27کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔ مجموعی طور پر 14 کروڑ 84 ہزار 690 حصص کا کاروبار ہوا جبکہ پیرکو 8کروڑ71لاکھ 42ہزارسے زائد شیئرز کے سودے ہوئے تھے ۔سب سے زیادہ تیزی نیسلے پاکستان ایکس ڈی کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 150 روپے کے اضافے سے 12000 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح شپہائر ٹیکسٹائل کے حصص کی سودے بھی 40 روپے کی تیزی سے 1899.95 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی پاک ٹوبیکو اور بھنیرو ٹیکسٹال ایکس ڈی کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت 38 روپے کی مندی سے 1200 روپے اور بھنیرو ٹیکسٹال ایکس ڈی کے حصص کی قیمت بھی 34.74 روپے کی کمی سے 660.26 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار آزگارڈ نائن کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 85 لاکھ 78 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 14.31 روپے سے شروع ہو کر 15.06 روپے پر بند ہوئی جبکہ یونیٹی فوڈز (ر) کے 1 کروڑ 44 لاکھ 49 ہزار 500 ہزار حصص کے سودے 4 روپے سے شروع ہو کر 4.93 روپے پر بند ہوئے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38