دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کے وجود کو ختم نہیں کر سکتی :آرمی چیف

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کے وجود کو ختم نہیں کر سکتی :آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کے وجود کو ختم نہیں کر سکتی, داخلی سلامتی اور مغربی سرحد پر فرائض کے باوجود روایتی خطرے کو نظر انداز نہیں کر سکتے, خطرات کے پیش نظر اعلٰی تربیتی معیار اور آپریشنل تیاریاں ناگزیر ہیں ,ملک کے بہترین مفاد کے لیے قوم اور تمام ملکی اداروں کو مربوط انداز میں کام کرنا ہو گا, قومی ترقی کے لیے صرف اور صرف عزم صمیم اور اتحاد ضرور ی ہے, انشاء اللہ پاکستان جلد اقوام عالم کی صف اول میں شامل ہو گا. پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے ان خیالات کا اظہار منگلا کور کے دورے کے دوران افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا. آرمی چیف نے وہاں جاری تربیتی مشقوں کا معائنہ کیا .آرمی چیف نے اپنے خطاب میں قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے اقوام کا حوالہ دیا .انہوں نے کہا کہ طویل سفر کے بعد چیلنجز پر قابو پا چکے ہیں. منگلا آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی نے آرمی چیف کا استقبال کیا. آئی جی ٹریننگ اینڈ ایولیوشن لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان بھی موجود تھے۔