نیب نے اسحاق ڈار کی مزید دو جائیدادیں منجمد کرنے کے فیصلے کی توثیق کے لیے احتساب عدالت سےرجوع کر لیا

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
نیب نے اسحاق ڈار کی مزید دو جائیدادیں منجمد کرنے کے فیصلے کی توثیق کے لیے احتساب عدالت سےرجوع کر لیا

احتساب عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ یہ جائیدادیں اسحاق ڈار,ان کی اہلیہ اور کمپنیز کے نام پرتھیں جو بعد میں ٹرسٹ کو منتقل کر دی گئی ہیں .ایک جائیداد ایم ایم عالم روڈ گلبرگ تھری لاہور میں واقع ہے جو ہجویری فاؤنڈیشن کے نام پر ہےجب کہ دوجائیداد پلاٹ نمبر تینتس اور چونتیس ہالیڈے پارک علی رضا آباد رائے ونڈ روڈ پر واقع ہے،یہ پلاٹ ہجویری ٹرسٹ کے نام پر ہے. درخواست میں مزید کہاگیاہے کہ چیئرمین نیب نے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے دونوں جائیدادوں کو منجمد کرنے کا حکم دے دیاہے،عدالت اس سلسلے میں نیب کے فیصلے کی توثیق کرے.