اوپن مارکیٹ میں ڈالر 100 روپے سے مہنگا سونے کی قیمت بھی 1350 روپے تولہ بڑھ گئی

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 100 روپے سے مہنگا سونے کی قیمت بھی 1350 روپے تولہ بڑھ گئی

لاہور+ کراچی (کامرس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) اوپن کرنسی مارکیٹ میں گزشتہ روز روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 1.5 روپے بڑھ گئی اور اسکی قیمت فروخت 98.75 روپے سے بڑھ کر 100.25 روپے ہو گئی۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی قیمت بدھ کو کم سطح پر پہنچ گئی تھی جس کے باعث سرمایہ کاروں نے دوبارہ خریداری کا آغاز کر دیا اور ڈالر کی طلب بڑھنے کے باعث قیمت دوبارہ 100 روپے زائد کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ انٹربنک میں گزشتہ روز ڈالر ایک روپیہ 16 پیسے مزید مہنگا ہو گیا۔ دوسری جانب سونے کی فی تولہ قیمت میں بھی 1350 روپے اضافہ ہوا ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت 52 ہزار روپے ہو گئی۔ ادھر سٹیٹ بینک کے قائم مقام گورنر کا کہنا ہے روپے کی قدر کب تک مستحکم رہے گی، کچھ نہیں کہا جا سکتا، روپے کی قدر بڑھنے میں مرکزی بینک کا کوئی کردار نہیں۔