سیکورٹی اداروں کو اتنی چھوٹ نہیں دیں گے کہ وہ کھلے عام قتل عام کرتے پھیریں۔ریاض فتیانہ

سیکورٹی اداروں کو  اتنی چھوٹ نہیں دیں گے کہ وہ کھلے عام قتل عام کرتے پھیریں۔ریاض فتیانہ

کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی ریاض فتیانہ کی زیرصدارت ھوا، جس میں قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی جانب سے ملک میں بربریت کی کاروائیوں کا سخت نوٹس لیا گیا۔ کمیٹی کے ارکان نے کراچی اور خروٹ آباد واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ اس موقع پر فرح نازاصفہانی نے کہا کہ خروٹ آباد واقعے پر ہم سے جھوٹ بولا گیا، مارے جانے والے لوگ نہتے تھے جبکہ یاسمین رحمان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی اداروں کے اندر سے انسانیت ختم ھوچکی ھے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سکیورٹی اداروں کے بجٹ اور غیر ضروری پروگرامز پر کٹ لگایا جائے۔ کمیٹی نے کوئٹہ میں صحافی پر تشدد کی بھی شدید مذمت کی۔ اس موقع پر ریاض فتیانہ کا کہنا تھا کہ آئندہ ایسی کوئی بھی کارروائی قبول نہیں کی جائے گی۔