سانحہ خروٹ آباد کی انکوائی ٹریبونل کی کارروائی آج بھی جاری رہے گی ۔

سانحہ خروٹ آباد کی انکوائی ٹریبونل کی کارروائی آج بھی جاری رہے گی ۔

ٹربیونل نے پولیس کوغیرملکی افراد سے ملنے والا سامان اور پشاور کی لبیارٹری سے لوہے کے ٹکڑوں کی رپورٹ آج پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پیر کے روز انکوائری ٹربیونل کے سامنے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے ڈاکٹرباقرشاہ نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی جسموں پر چھپن گولیوں کے نشانات تھے جس میں سے اکیس گولیاں نکالی لی گئی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص کے جسم سے ایک لوہے کا ٹکڑا بھی نکالا گیا۔ڈاکٹرباقرشاہ کا کہنا تھا کہ غیرملکیوں کی ہلاکت گولیاں لگنے سے ہی ہوئی۔ پولیس سرجن کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد ٹربیونل کی کارروائی آج تک ملتوی کردی گئی۔