سانحہ خروٹ آباد میں جاں بحق غیرملکیوں کا پوسٹ مارٹم کرنے والے سرجن ڈاکٹرباقرشاہ پرپولیس کا تشدد ۔

سانحہ خروٹ آباد میں جاں بحق غیرملکیوں کا پوسٹ مارٹم کرنے والے سرجن ڈاکٹرباقرشاہ پرپولیس کا تشدد ۔

ڈاکٹر باقر شاہ کو شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس سرجن کے بازو اورسر پر شدید زخم آئے ہیں،تاہم ان کی حالت خطرے سے باہرہے ، ڈاکٹر باقر شاہ نے بتایا ہے کہ وہ ہوٹل سے کھانا کھا کر باہر نکلے ہی تھے کہ پولیس کی دس گاڑیاں آگئیں اور اہلکاروں نے ان پرتشدد شروع کردیا، انہوں نے کہا کہ انہیں خروٹ آباد واقعہ میں گواہی دینے پر تشدد کا نشانہ بنایاگیا ہے اور وہ اس سے متعلق تحقیقاتی ٹریبونل کو آگاہ کریں گے اورتشدد کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی کریں گے، دوسری جانب پولیس حکام نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے