سانحہ خروٹ آباد: غیر ملکیوں کا پوسٹمارٹم کرنے والے سرجن پر پولیس اہلکاروں کا تشدد

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) خروٹ آباد میں قتل ہونے والے غیر ملکیوں کا پوسٹ مارٹم کرنے والے پولیس سرجن پر بعض پولیس اہلکاروں نے شدید تشدد کیا سرجن باقر شاہ کو زخمی حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ تشدد سے باقر شاہ کے کپڑے پھٹ گئے ان کے جسم پر زخم بھی ہیں۔ اس سے قبل سانحہ خروٹ آباد ٹربیونل میں بیان دیتے ہوئے ڈاکٹر باقر علی شاہ نے کہا کہ 17 مئی کی شام 6 بجے پولیس ہسپتال میں 5 نعشیں لائی 20 مئی کو تمام نعشوں کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ‘ پانچوں غیر ملکی فائرنگ سے ہلاک ہوئے ان کے جسم سے 21 گولیاں نکالیں گئیں صرف ایک نعش کے جسم سے لوہے کا ٹکڑا برآمد ہوا۔ ڈاکٹر باقر