حکومت میں شامل ہو کر قاتل لیگ قابل لیگ بن گئی: جے یو آئی (ف)

اوکاڑہ (نیوز ڈیسک) جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنماءحافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ قاتل لیگ وفاقی حکومت میں شامل ہو کر قابل لیگ بن چکی ہے جبکہ مقتول پارٹی غیرمقبول پارٹی بن گئی۔ اوکاڑہ پریس کلب میں ٹیلیفونک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ کو روٹی سکیم والوں نے ٹھنڈی اور باسی روٹی پیش کی۔ سیاسی ہار کا سامنا کرنیوالوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کو پھولوں کی بجائے کانٹوں کا ہار پیش کیا۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ صدر زرداری (ق) لیگ کو قاتل لیگ کہتے تھے۔ انکے حکومت میں شامل ہونے سے لگتا ہے کہ بینظیر بھٹو کے قاتلوں سے اتحاد ہوگیا۔
حافظ حسین احمد