پاکستانی کم عمر آئی ٹی ماہر ارفع کریم کو آج دنیا سے رخصت ہوئے 6برس بیت گئے

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
 پاکستانی کم عمر آئی ٹی ماہر ارفع کریم کو  آج دنیا سے رخصت ہوئے 6برس بیت گئے

پاکستانی کم عمر آئی ٹی ماہر ارفع کریم رندھاوا کو اس دنیا سے رخصت ہوئے 6برس بیت گئے ۔ان کی چھٹی برسی اتوار کو منائی گئی اس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر میں سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔محض نو برس کی عمر میںمائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈپروفیشنل امتحان پاس کرکے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچا دینے والی ارفع کریم رندھاوا2 فروری1995ءکو ضلع فیصل آباد میں پیدا ہوئیںاس نے کم عمری میں ہی سافٹ وئیر سرٹیفکیٹ حاصل کرکے عالمی شہرت حاصل کی ارفع کریم رندھاوا کو دنیا کے امیر ترین شخص اور مائیکرو سافٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو بل گیٹس نے اسے ذاتی مہمان بنا کر امریکہ آنے کی دعوت دی اور مائیکرو سافٹ ہیڈ کوارٹر کا دورہ کروایا ارفع کریم رندھاوا اس وقت دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان بن چکی تھیں اسے کم عرمی میں ہی پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت متعدد اعزازات سے نوازا گیا ۔ارفع کریم کو 22دسمبر 2011ءکو مرگی کا دورہ پڑا اور طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اسے لاہور کے سی ایم ایچ ہسپتال میں داخل کروا دیا گیاجہاں وہ کومے کی حالت میں رہیں اور14جنوری2012ءکو انتقال کر گئیں۔