کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پُرتشدد واقعات میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے،اِدھر ایس آئی یو پولیس نے کورنگی سے مقابلے کے بعد 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پُرتشدد واقعات میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے،اِدھر ایس آئی یو پولیس نے کورنگی سے مقابلے کے بعد 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملیر سٹی دارالعلوم کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں  نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا تاہم مقتول کی شناخت نہ ہو سکی۔ کیماڑی سکندر آباد سے نور محمد نامی شخص کی ہاتھ پاؤں بندھی تشدد زدہ بوری بند لاش ملی، پولیس کے مطابق مقتول کو تشدد کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایس آئی یو پولیس نے کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد 3 ملزمان عمران، عرفان اور پپو کو گرفتار کر  کے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ گبول ٹاؤن میں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے نعیم عرف کتا کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھا۔