وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد سے متعلق اجلاس میں جڑواں شہروں میں جرائم پیشہ ، دہشت گرد عناصر کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا گیا وزیر داخلہ نے سرچ آپریشن جاری رکھنے کا حکم بھی دیا ہے

پنجاب ہاوس اسلام آباد میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا اجلاس میں آئی جی اسلام آباد طاہر عالم  اور دیگر افسران نے شرکت کی اجلاس میں قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ کیا گیا آئی جی پولیس نے وزیر داخلہ کو اب تک ہونے والی پیش رفت پر بریفنگ دی وزیر داخلہ کو بتایا گیا کہ اب تک لاوڈ سپیکر کا غلط استعمال کرنے پر 55 سے زائد خطیبوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں جبکہ سرچ آپریشن کے دوران 300 سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ مشکوک افراد کے خلاف سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہےوزیر داخلہ نے دہشت گردو﷽ں کے خلاف سرچ آپریشن کا حکم جاری کیا اور کہا کہ قومی ایکشن پلان پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا