وزیراعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت عین عبادت ہے اور یہ جذبہ قابل تحسین ہے

وزیراعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت عین عبادت ہے اور یہ جذبہ قابل تحسین ہے

ایوان وزیراعلٰی لاہور میں شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ نون سعودی عرب کے وفد اور سماجی شخصیات نے ملاقات کی اور چیف منسٹر ریلیف فنڈز میں پچیس لاکھ روپے جمع کروائے۔  سرگودھا چیمبر آف کامرس اور صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی 48 لاکھ روپے کا چیک دیا گیا ۔ وزیراعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سیلاب متاثرین کو پانی اترنے سے پہلے شفاف انداز سے مالی امداد پہنچائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اربوں روپے کی رقم امانت سمجھ کر اپنے مصیبت زدہ بہن بھائیوں پر صرف کی۔۔