نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پر ویز مشرف ،،سابق وزیر داخلہ آفتاب شیر پاؤ اور سابق صوبائی وزیر داخلہ پر فرد جرم عائد کر دی گئی

نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پر ویز مشرف ،،سابق وزیر داخلہ آفتاب شیر پاؤ اور سابق صوبائی وزیر داخلہ پر فرد جرم عائد کر دی گئی

نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سماعت ہوئی عدالت نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس کے حوالے سے نامزد مرکزی ملزم پرویز مشرف کے طبی معائنہ کے لئے میڈیکل بورڈ کی عدم تشکیل پر برہمی کا اظہار کیا پرویز مشرف کے وکیل  نے  حاضری سے استثنیٰ کی درخواست عدالت میں پیش  کی گئی  سابق وفاقی وزیرداخلہ آفتاب خان شیرپائو اور سابق صوبائی وزیرداخلہ میر شعیب نوشیروانی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ کیس میں نامزد مرکزی ملزم سابق صدر پرویز مشرف ایک بار پھر عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عدالت نے مشرف کا استثنیٰ مسترد کرتے ہوئے تینوں ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی