عمران خان کیخلاف آرمی پبلک سکول پشاور کے دروازے پر شہید طلبا کے والدین نے گو عمران گو کے نعرے لگائے اس حوالے سے وقت نیوز سے بات کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر زاہد خان کا کہنا تھا کہ عمران کو پختون روایات کا علم نہیں

وقت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اے این پی کے سینیٹر زاہد خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پختون روایات کا کچھ علم نہیں لوگوں کے بچے شہید ہوئے اور عمران خان شادی کی خوشیاں مناتے رہے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان  کے گھر میں آتشبازی ہوتی رہی اور شہید بچوں کی مائیں روتی رہیں ٫اس موقع پر وقت نیوز سے بات کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ہم خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کے اتحادی ہیں لیکن عمران خان کیخلاف عوام کا غم و غصہ کیوں ہے اس بات کو بھی دیکھیں گ،ان کا کہنا تھا کہ احتجاج سب کا حق ہے