تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے پشاور پہنچنے پر گو عمران گو کے نعرے لگ گئے،عمران خان صاحب جو سیاست آپ نے کنٹینر پر کھڑے ہو کر شروع کی تھی وہی آپ کے گلے پڑ رہی ہے اس روایے کو ترک کریں اور قوم کی خدمت کریں

تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے پشاور پہنچنے پر گو عمران گو کے نعرے لگ گئے،عمران خان صاحب جو سیاست آپ نے کنٹینر پر کھڑے ہو کر شروع کی تھی وہی آپ کے گلے پڑ رہی ہے اس روایے کو ترک کریں اور قوم کی خدمت کریں

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا ہے  کہ عمران خان اپنی خواہشات کی تکمیل کے لئے جمہوری نظام کو کمزور کرناچاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ کنٹینر پر کھڑے ہو کر نعرے لگانے والوں کو آرمی پبلک اسکول  میں ’’گو عمران گو‘‘ کے نعرے سننے پڑے، گو عمران گو کا نعرہ پاکستان کے دکھی دلوں کی ترجمانی کرتا ہپرویز رشید کہتے ہیں عمران خان نے پہلے جمہوریت کے خلاف سازش کی اور اب دہشت گردوں کے خلاف حکومتی اقدامات کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں، عمران خان کی سیاست تخریبی اور جھوٹ پر مبنی ہےپرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان  قوم کے سامنے سچ نہیں رکھتے، عمران خان اپنی سیاست کے طرز عمل کو تبدیل کریں اور پاکستانی عوام کی خدمت کریں، پرویز رشید نے مزید کہا کہ تحقیقاتی کمیشن ایسی شکایات پر بنتا ہے جو ٹریبونل کے دائرہ اختیار میں نہیں ہوتی،وفاقی وزیر پرویز رشیدکہتے ہیں عمران خان 48 گھنٹے میں فرانزک ٹیسٹ کی پیشکش قبول کریںانہوں نے کہا کہ عمران خان جانتے ہیں کہ انہیں جوڈیشل کمیشن میں بھی شکست ہوگی ، اس لئے اب وہ اس سے بھی پیچھے ہٹ رہے ہیں، این اے 122 کے ووٹوں کی جانچ پڑتال کرنے والے لوکل کمیشن نے کہیں نہیں کہا کہ ووٹوں کی تصدیق نہیں ہوسکی،