اسلام اباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم مزید سرد ہو گیا پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ملکہ کوہسار مری نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے،

اسلام اباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں  بارش سے موسم مزید سرد ہو گیا پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ملکہ کوہسار مری نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے،

اسلام آباد راولپنڈی سمیت جڑواں شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش نے رت ہی بدل دی ، مری میں گزشتہ روز ہونیوالی  برفباری نے ملکہ کوہسار کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیے، ٹھنڈے موسم سے ہر چہرہ کھلا نظر آیا اور منچلوں کی ٹولیاں بدلتے موسم کا لطف اٹھاتی رہیں اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش اپنے نظارے دکھاتی رہی کبھی رم جھم اور کبھی ہلکی پھوار ، اسلام آباد سمیت بالائی اور وسطی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش سے موسم مزید سرد ہو گیا، آئندہ 24 گھنٹے کے دوران بالائی اور وسطی پنجاب میں راولپنڈی ، سرگودھا ، گوجرانوالہ ، لاہور ، ساہیوال اور فیصل آباد ڈویژن ، مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اسی دوران مری ، گلیات ، پاراچنار ، مالاکنڈ ڈویژن ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑوں پر برفباری بھی متوقع ہے،