پاکستان نے ایشین نیٹ بال چمپین شپ میں بھارت کو شکست دے دی۔ بھارت کے خلاف فتح سے مورال بلند ہوا ، ٹائٹل بھی جیتیں گے، کپتان اختر جٹ۔ دوسرے میچ میں سنگاپور کو بھی شکست۔ تفصیل کے مطابق ملائیشیاکے شہر کوالالمپورمیں ہونے والی ایشین نیٹ بال چمپین شپ کے پہلے روز پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 70-41 سے شکست دے دی۔ پاکستان کی طرف سے کپتان اختر جٹ ، عابد علی، محبوب شاہ ، پیر علی رضا، محمد خورشید، نصیب رضا اور عثمان بشیر نے عمدہ کھیل پیش کیا۔ کپتان اختر جٹ نے بھارت سے فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روایتی حریف بھارت سے فتح کے بعد پاکستان ٹیم کا مورال بلند ہو گیا ہے۔انشاء اللہ ٹائٹل بھی جیتیں گے۔ دوسرے میچ میں سنگاپور کے خلاف بھی پاکستان ٹیم نے عمدہ پرفارمنس دے کر میچ 72-55 سے میچ جیت لیا اور ایونٹ میں 8 پوائنٹس حاصل کر لیے بھارت کے خلاف میچ جیتنے پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری محمد ریاض نے ٹیم اور آفیشلز کو مبارکباد دی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024