ماڈل ٹائون کا واقعہ افسوسناک تھا، واقعہ کی انکوائری کے لئے عدالتی کمیشن بنانے کی درخواست اسی روز کی تھی: شہباز شریف
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماڈل ٹائون کا واقعہ افسوسناک تھا،واقعہ پر میں نے اسی روز کمیشن بنانے کا اعلان کیاتھاـوزیر اعلی نے کہا کہ 17جون 2014کو میں نے پریس کانفرنس کی تھی اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو واقعہ کی انکوائری کے لئے عدالتی کمیشن کے قیام کی درخواست کی تھیـانہوں نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں تا ہم لاشوں پر سیاست نہیں ہونی چاہیےـایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اورنج لائن میٹروٹرین کا منصوبہ22مہینے سٹے آرڈر پر رہا اور بعض عناصر نے اپنے ذاتی مفادات کی تکمیل کے لئے اس اہم منصوبے میں رکاوٹ پیدا کیـایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر فاٹا پر اختلافات ہیں تو فاٹا کی70سالہ تاریخ کو بدل رہے ہیں۔