نیب نے چوہدری بردران کو جمعہ کو دوبارہ طلب کیا ہے۔ پنجاب میں ہاوسنگ سوسائٹی میں کرپشن کی تحقیقات کیلئے پیراگون اور آشیانہ ہاوسنگ سوسائٹی کا مکمل ریکارڈ آج طلب کرلیا گیا ہے۔نیب لاہور نے مختلف مقدمات میں سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کو آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر ایک بار پھرآج 15 دسمبر کو طلب کر لیا ۔نیب ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت اور پرویز الہیٰ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے مقدمات کھولے گئے ہیں، مشرف دور میں دونوں رہنماﺅں کے اہم سیاسی عہدوں اور دبا وکے باعث مقدمات کو بند کر دیا گیا تھا تاہم ڈی جی نیب لاہور کی ہدایت پر ان مقدمات کو دوبارہ کھولا گیا۔چوہدری برادران نے چھ نومبر کو نیب کے روبرو پیش ہوکر ناجائز اثاثوں کے ریفرنس کا الزام مسترد کردیا تھا، دوسری جانب نیب نے ہاوسنگ سوسائٹی میں کروڑوں کے گھپلوں کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے۔سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ اور پیراگون سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ندیم ضیا پیرزادہ کو جمعہ کو طلب کر لیا گیا ہے،جبکہ پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کارپوریشن سے تمام معاہدوں کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئی ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024