”اسلام دہشت گرد بناتا ہے“....امریکی سینٹر: ”نفرت کا زہر نہ پھیلاﺅ“ دیگر سینیٹروں کی شدید برہمی

نیو یارک (آن لائن) امریکی ہوم لینڈ سیکورٹی اور دفاعی امور کمیٹی کے چیئرمین اور سینیٹر گریگ بال نے الزام عائد کیا ہے کہ مسلمان بچوں کی تعلیم مختلف فرقوں کے قتل عام کو نہ صرف اچھا بلکہ مقدس قرار دیتی ہے۔ نیویارک اسٹیٹ ہوم لینڈ سیکورٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر گریگ بال نے اجلاس کے ایجنڈے سے ہٹتے ہوئے اسلام، اسلامی شریعت اور مسلمان بچوں کی تعلیم کو تربیت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی شریعت مسلمانوں کو دہشت گردی کی جانب راغب کرتی ہے۔ سینیٹر بال کے ان خیالات پر اجلاس میں شریک بعض سینیٹرز شدید اعتراض کرتے ہوئے اٹھ کھڑے ہوئے۔ اس موقع پر ڈیموکریٹک سینیٹر ایرک ایڈمز نے قرآن ہاتھ میں اٹھاتے ہوئے کہا کہ نیویارک کی سیکورٹی کے حوالے سے بلائے گئے اس اجلاس میں نفرت کا زہر پھیلایا جارہا ہے۔ دریں اثناءسینیٹر کیون پارکر نے کہا کہ سینیٹر گریگ کے خیالات سے مسلمانوں کے ساتھ دیگر مذاہب کے ماننے والوں کے حقوق بھی متاثر ہوں گے، نیویارک اسٹیٹ سے منتخب امریکی سینیٹر کیون پارکر نے کہا ہے کہ امریکی قانون سازوں کی جانب سے اسلام اور اسلامی شریعت پر حملے امریکا کے مفاد میں نہیں ہیں۔
امریکی سینیٹر