وزیراعلٰی پنجاب میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ تجاوزات کے خلاف مہم کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں اور ٹریفک بہاؤ میں بہتری آئی ہے۔

وزیراعلٰی پنجاب میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ تجاوزات کے خلاف مہم کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں اور ٹریفک بہاؤ میں بہتری آئی ہے۔

ایوان وزیراعلٰی لاہورمیں تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے پر عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے اور اس سے ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کے سلسلے میں تاجروں کا کردارقابل ستائش ہے، ہم تاجربرادری کے جائز مسائل کے حل کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کرالی گئی ہے۔ دوسری طرف لائیو سٹاک کے ایک اجلاس میں وزیراعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ دودھ اور گوشت سے متعلق حفاظتی ایجنسی کے قیام کے لئے مسودہ قانون جلد تیارکرلیا جائے گا۔ اس موقع پرحمزہ شہبازشریف، احمد علی اولکھ اورمیاں مجتبیٰ شجاع الرحمن بھی موجود تھے۔