نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان میں اقبال کے فلسفہ خودی اور عملی زندگی میں اس کی اہمیت کے موضوع پر سیمینار منعقد کیا گیا

نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان میں اقبال کے فلسفہ خودی اور عملی زندگی میں اس کی اہمیت کے موضوع پر سیمینار منعقد کیا گیا

نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان میں اقبال کے فلسفہ خودی کے موضوع پر ہونے والے سیمینار کے مہمان خصوصی ٹرسٹ کے چئیرمین مجید نظامی تھے ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر تعلیم بریگیڈئیر ریٹائرڈ حامد سعید اختر کا کہنا تھا کہ انسانی ذات میں اصل چیز خودی ہی ہے،جو انسان اپنی خودی کو پہچان لیتا ہے وہ نہ صرف اپنے خدا کوپالیتا ہے بلکہ دنیا و آخرت میں کامیابی کی منازل بھی اس کے لئے آسان ہوجاتی ہیں۔ جسٹس (ر) منیر احمد مغل کا کہنا تھا کہ خودی پرعمل کے لئےاللہ اور اس کے رسول کے احکامات کی پیروی ضروری ہے۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ماہر اقبالیات پروفیسر ڈاکٹر سید اکرام شاہ کا کہنا تھا کہ سلطان باہونے فقر مکمل ہونے کے بعد ہی خدا کی بات کرکے فلسفہ خودی کی بےمثال تشریح کی ہےلہذا نوجوان نسل کو اس پر عمل کرنا چاہیئے