لاہورسمیت پنجاب بھر میں سی این جی سٹیشنز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔

لاہورسمیت پنجاب بھر میں سی این جی سٹیشنز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔

ہڑتال کے باعث سی این جی سٹیشنز پرگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں ۔ فیصل آباد ،اسلام آباد ملتان اور گوجرانوالہ سمیت پنجاب بھر میں سی این کی کی عدم دستیابی کے باعث سڑکوں پرٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو سفر کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔شہریوں نے سی این جی سٹیشنزکی بندش پرشدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناقص حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیا ہے ۔ دوسری جانب ہڑتال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹرانسپورٹرزنے بھی من مانے کرایوں کی وصولی شروع کردی ہے۔