آل پاکستان انجمن تاجران نے ہفتے میں دو چھٹیوں کے فیصلے کو ناانصافی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بارے میں تاجربرادری اپنا فیصلہ خود کرے گی۔

آل پاکستان انجمن تاجران نے ہفتے میں دو چھٹیوں کے فیصلے کو ناانصافی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بارے میں تاجربرادری اپنا فیصلہ خود کرے گی۔

لاہورپریس کلب میں نیوزکانفرنس کے دوران خالد پرویزنے کہا کہ چند تاجروں کی طرف سے اشرف بھٹی کو آل پاکستان انجمن تاجران کا صدر کہنا ان کے ساتھ مذاق ہے۔ کسی کو صدر منتخب کرنے کا اختیار صرف گورننگ باڈی کے پاس ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ الیکشن کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں، کسی کو چور راستے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اس موقع پر حکومت کی طرف سے ہفتے میں دو چھٹیوں کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے انجمن تاجران اپنا فیصلہ خود کرے گی کہ دکانیں کب اور کتنے دن کھولی جائیں گی۔