غیر ملکی مداخلت نہیں امداد کے خواہاں ہیں: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان غیر ملکی مداخلت نہیں امداد کا خواہاں ہے امریکہ کی صرف وہی شرائط تسلیم کی جائیں گی جو دونوں ممالک کے لئے موزوں اور باہمی مفاد میں ہوں گی۔ ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم صرف امداد چاہتے ہیں نہ تو کسی کی مداخلت اور نہ ہی کوئی مائیکرو منیجمنٹ کے خواہاں ہیں انہوں نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان مختلف معاملات پر اختلاف رائے ہو سکتا ہے انہوں نے بتایا کہ وہ 5 سے 7 مئی کو واشنگٹن کا دورہ کریں گے جہاں وہ ریڈ لائن کا دفاع کریں گے اور امریکیوں سے کہیں کہ وہ پاکستان کی تشویش کا احترام کرے۔