امریکہ سے تعلقات معاوضہ کے حصول کیلئے نہیں بلکہ برابری کی بنیاد پر ہونے چاہئےں: ڈاکٹر نثار احمد

لاہور (انٹرویو: سلمان غنی) امریکہ سے تعلقات معاوضہ کے حصول کیلئے نہیں بلکہ برابری کی بنیاد پر ہونے چاہئےں امریکہ کا پاکستان سے تعلق مغل اعظم اور انارکلی والا ہے وہ ڈرون حملوں کے ذریعہ اپنے ٹارگٹ کا حصول چاہتا ہے تو پاکستانی حکومت کیوں نہیں پوچھتی کہ ہمارے معصوم بچے خواتین اور لوگ کیوں مارتے ہو چند لوگوں کے عوض ہمارے سینکڑوں شہید کئے جاتے ہیں جب تک پاکستانی پالیسیوں کا انحصار اپنے مفادات سے مشروط نہیں ہو گیا بیرونی دباﺅ پڑتا رہے گا۔ بیرون ملک پاکستانی اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں پہلے ہمارے حکمرانوں اور سیاستدانوں کو اربوں ڈالر واپس ملک میں لانا ہوں گے۔ یہاں سرمایہ کاری کیلئے گورننس اور امن و امان یقینی بنانا ہو گا۔ یہ بات پاکستان امریکن لیگ کے سربراہ امریکہ میں سرگرم معروف پاکستانی ڈاکٹر نثار احمد چودھری نے وقت نیوز کیلئے اپنے خصوصی انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو امریکہ سے معاملات طے کرنے کیلئے پہلے خود فیصلے کرنا ہوں گے۔ امریکہ سے زیادہ توقعات قائم نہیں کرنی چاہئیں۔ صدر اوباما حکومت کی پالیسیاں بھی وہاں کے ادارے اور انٹیلی جنس ایجنسیاں کنٹرول کرتی ہیں جن کے پاکستان کے حوالہ سے تحفظات ہیں۔