ورکنگ بانڈری پربھارتی فوج کی جارحیت، شہری آبادی پر فائرنگ کے نتیجے میں 1شہری شہید:آئی ایس پی آر

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
ورکنگ بانڈری پربھارتی فوج کی جارحیت، شہری آبادی پر فائرنگ کے نتیجے میں 1شہری شہید:آئی ایس پی آر

بھارت کی ورکنگ باونڈری کے پھکلیاں سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری شہید ہو گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ورکنگ باونڈری کے پھکلیاں سیکٹر میں شہری آبادی کونشانہ بنایاجس کی زدمیں آکر شہری محمد ظہور شہید ہو گیا،محمدظہورکا تعلق گاں ڈیورا سے ہے۔بھارتی فوج نے مارٹر اور خود کار اسلحہ استعمال کیا۔پاکستان رینجرز کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھر پور جواب دیاگیا،رینجرز نے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔