سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے پانامہ کیس کی جے آئی ٹی کے دوسرے خط کا بھی جواب دے دیا ہے ، خط جرمن زبان میں نہ ہونے کی وجہ سے واپس کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے شریف خاندان اوراسحاق ڈار کے مشتبہ غیر قانونی اکاﺅنٹس کی تفصیلات مانگی تھیں۔ جے آئی ٹی کے پہلے خط کا جواب گزشتہ ہفتے آگیا تھا۔سوئس حکومت کے جواب کے متن میں کہا گیا ہے کہ خط کیساتھ ضروری قانونی دستاویزات بھی لگائی جائیں۔جے آئی ٹی نے منی لانڈرنگ کے متعلق تفصیلات دینے کی درخواست بھی کی تھی، نیب کی لیگل ٹیم اب باہمی قانونی معاونت کے تحت سوئس حکام کو خط کا جواب دیگی۔واضح رہے باہمی قانونی معاونت کے سلسلے میں اب تک 6 ممالک سے17جوابات آچکے ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024