اسلام آباد: مشعال ملک کامقامی شاپنگ مال کا دورہ، غلاف و پردہ باب الکعبہ اور پردہ روضہ رسول کی زیارت
اسلام آباد:حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے مقامی شاپنگ مال کا دورہ کیا اور شاپنگ مال میں رکھے غلاف و پردہ باب الکعبہ و غلاف روضہ رسولؐ کی زیارات کی -خانہ کعبہ کے کلید بردار، سعودی شاہی خاندان کے افراد نے ان کا استقبال کیا،مشعال ملک نے غلاف و پردہ باب الکعبہ و پردہ روضہ رسول کی زیارت کی اورانہیں عقیدت سے بوسےبھی دیئے، سعودی شاہی خاندان نے مشعال ملک کو غلاف و پردہ باب الکعبہ، غلاف روضہ رسولؐ کے حصوں کے تحفے دیئے-
ڈاکٹر عبداللہ ال ادریسی نے اس موقع پر اپنے خیالات کے اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر سعودی شہریوں کے دل خون کے آنسو روتے ہیں اور مشکل کی ہر گھڑی میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں،خانہ کعبہ کے کلیدبردار اور شاہی خاندان کے افرادنے یاسین ملک کی نظر بندی پر اظہار تشویش کیا، علی العسیری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو کہا کہ تحریک آزادی کشمیر ضرور کامیابی سے ہمکنار ہو کر رہے گی، کشمیریوں کیلئے جان و مال سمیت خون بھی حاضر ہے،دنیا اور اقوام متحدہ کو کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے کردار ادا کرنا چاہیئے-
سعودی شاہی خاندان کے ڈاکٹر عبداللہ ال ادریسی و علی العسیری نےسرینگر میں غلاف کعبہ و پردہ روضہ رسولؐ کی نمائش کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ نمائش کے بعد مقدسات کشمیریوں کو تحفہ کر دیں گے-