ججز اور عدالتوں پر حملے کرنا (ن) لیگ کا طرہ امتیاز ہے: جہانگیر ترین

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
 ججز اور عدالتوں پر حملے کرنا (ن) لیگ کا طرہ امتیاز ہے: جہانگیر ترین

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ججز اور عدالتوں پر حملے کرنا (ن) لیگ کا طرہ امتیاز ہے. (ن) لیگ کے گلو بٹوں نے عدالتی کارروائی میں خلل ڈالا۔ جہانگیر ترین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ میں اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ (ن) لیگ کے گلوبٹوں نے احتساب عدالت میں خلل ڈالا۔ ججز اور عدالتوں پر حملے کرنا ان کا طرہ امتیاز ہے۔ شریف خاندان کو شرم آنی چاہئے۔