مسلم لیگ (ن) ریاست کے تمام اداروں کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے:عمران خان

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
مسلم لیگ (ن) ریاست کے تمام اداروں کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے:عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) دوسری مرتبہ عدلیہ پر حملہ آور ہوئی ہے. (ن) لیگ تمام ریاستی اداروں کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے. درباری احسن اقبال نے نیب عدالت میں رینجرز کی موجودگی پر اسی لئے ڈرامہ کیا تھا تاکہ عدالت کو غیر محفوظ چھوڑا جائے. نواز شریف کی 30ارب سے زائد کی لوٹی رقم کو بچانے کیلئے یہ سب کیا گیا. سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ریاست کے تمام اداروں کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ پاکستان کے عوام کو ریاست کے داروں کو بچانے کے لئے نکلنا ہوگا۔ اب پتہ چلا درباری احسن اقبال نے نیب عدالت میں رینجرز کی موجودگی پر ڈرامہ کیوں کیا تھا۔ یہ اس لئے تھا تاکہ نیب عدالت کو غیر محفوظ چھوڑا جائے۔ آج (ن) لیگ عدلیہ پر دوسری مرتبہ حملہ آور ہوئی ہے۔ یہ سب نواز شریف کی تیس ارب سے زائد کی لوٹی ہوئی رقم کو بچانے کے لئے کیا گیا.