نیب پراسیکیوشن ٹیم نے عدالت میں پیش آنے والے واقعے سے ہیڈ کوارٹرز کو آگاہ کر دیا

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
نیب پراسیکیوشن ٹیم نے عدالت میں پیش آنے والے واقعے سے ہیڈ کوارٹرز کو آگاہ کر دیا

نیب پراسیکیوشن ٹیم نے عدالت میں پیش آنے والے واقعے سے ہیڈ کوارٹرز کو آگاہ کر دیا ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہنگامہ آرائی کی آڑ میں نیب پراسیکیوشن ٹیم پرحملے کی کوشش کی گئی۔احتساب عدالت میں پیش آنے والے واقعے پر نیب نے رپورٹ ہیڈ کوارٹر کو پیش کردی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پراسیکیوشن ٹیم کے سربراہ سردار مظفر کے نہ ہٹنے پر دھکے دیئے گئے اور ہنگامہ آرائی کی آڑ میں نیب پراسیکیوشن ٹیم پرحملے کی کوشش کی گئی۔واضح رہے کہ پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں نیب کی جانب سے شریف خاندان کے خلاف دائر تین ریفرنسز پر جمعہ کو میاں نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر پر فرد جرم عائد کی جانی تھی۔