فوج میں خاص مسلک کے لوگوں کے آنے سے متعلق کوئی پابندی نہیں :آصف غفور

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
 فوج میں خاص مسلک کے لوگوں کے آنے سے متعلق کوئی پابندی نہیں :آصف غفور

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ فوج میں خاص مسلک کے لوگوں کے آنے سے متعلق کوئی پابندی نہیں. پاک فوج میں عیسائی، ہندو اور سکھ بھی ہیں۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ملکی سیکیورٹی اور معیشت کاگہرا تعلق ہے اگر ملکی حالات ٹھیک نہ ہوں تو معیشت متاثر ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ متعدد ممالک نے دہشت گردی کے خلاف گھٹنے ٹیک دیئے. دہشتگردوں کو معلوم ہوچکا ہے کہ وہ پاکستان آکر چھپ نہیں سکتے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہناتھا کہ ملکی معیشت اگر بری نہیں تو زیادہ اچھی بھی نہیں. مل بیٹھ کر ملکی معیشت پر بات چیت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملکی سیکیورٹی معاملات کو دیکھتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاک فوج میں پابندی نہیں کہ اس میں خاص مسلک کے لوگ آئیں گے. پاک فوج میں عیسائی، ہندو اور سکھ بھی ہیں۔