نائن زیرو سے نیٹو کا اسلحہ ملنے کی اطلاعات غلط ہیں : امریکی محکمہ خارجہ

نائن زیرو سے نیٹو کا اسلحہ ملنے کی اطلاعات غلط ہیں : امریکی محکمہ خارجہ

اسلام آباد(آن لائن)امریکی محکمہ خارجہ نے متحدہ کے مرکز نائن زیرو سے نیٹوکا چرایا گیا اسلحہ ملنے کی تردید کردی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی سفارتخانے نے امریکی دفتر خارجہ کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے کہ نائن زیرو پر چھاپے کے دوران نیٹو کا اسلحہ ملنے کی اطلاعات غلط ہیں۔ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ امریکا اور ایساف نے کراچی کی بندرگاہ کوکبھی ہتھیاروں اور بارود کی ترسیل کیلئے استعمال نہیں کیا، کراچی بندرگاہ کو سفارتی اور عسکری سامان کی نقل وحمل کیلئے استعمال کرتے ہیں۔
امریکہ/تردید