ملک سے توانائی بحران کے خاتمے کیلئے ڈٰیڈلائنز مقرر کر رکھی ہیں:وزیراعظم

ملک سے توانائی بحران کے خاتمے کیلئے ڈٰیڈلائنز مقرر کر رکھی ہیں:وزیراعظم

وزیراعظم میاں نواز شریف سے چینی سرمایہ کار کمپنی کے وفد نے اپنے چیف ایگزیکٹو کے ہمراہ اسلام آباد میں ملاقات کی،،ترجمان کے مطابق چینی کمپنی نے نیلم جہلم ہائیڈرو پراجیکٹ کے ساتھ ساتھ نے ایل این جی اور شمسی توانائی کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت توانائی بحران پر قابو پانے اور بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ۔ بجلی کی پیداوار بڑھانے سے متعلق جاری تمام منصوبے مکمل کرنے کیلئے ڈیڈلائنز مقرر کررکھی ہیں ۔ سرمایہ کاری کرنیوالی کسی بھی بیرونی کمپنی کو بھی ان ڈیڈلائنز پر کام مکمل کرنا ہو گا ۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مقررہ مدت تک ملک میں بجلی کی طلب کو پورا کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات بےمثال ہیں جن کا کسی سے جوڑ نہیں کیا جا سکتا ۔ دونوں ممالک ے درمیان معاشی تعاون کے فروغ سے یہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے