محکمہ موسمیات کی سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

۔ ملک میں مغربی ہواؤں کی ایک نئی لہر بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہوئی جس کے زیر اثر سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی ابر کرم برس پڑا ۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں علی الصبح بوندا باندی شروع ہوئی جو تیز ہوا کے ساتھ موسلا دھار بارش میں تبدیل ہوگئی ۔ کراچی سمیت ساحلی علاقوں نوابشاہ ، سکھر اور لاڑکانہ میں ہلکی بارش برس سکتی ہے ۔ لاہور میں سورج اپنی آب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہے ، رات کے اوقات میں گہرے بادل چھا سکتے ہیں ۔ ملتان میں رات کے اوقات میں بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے خبر دی ہے کہ ہفتے اور اتوار کے روز پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش متوقع ہے ۔ گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن ، اسلام آباد اور کشمیر میں موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے جبکہ خیبر پی کے اور گلگت بلتستان میں بارش کے ساتھ برفباری بھی ہو سکتی ہے