قائم مقام صدر نے فاٹا میں سینٹ الیکشن کے حوالے سے آرڈیننس واپس لے لیا :ذرائع

 قائم مقام صدر نے فاٹا میں سینٹ الیکشن کے حوالے سے آرڈیننس واپس لے لیا :ذرائع

اسلام آباد (آئی این پی) قائم مقام صدر سردار ایاز صادق نے فاٹا سینٹ انتخابات کے حوالے سے جاری آرڈیننس واپس لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاﺅس کی جانب سے صدارتی آرڈیننس کی واپسی کی سمری ایوان صدر بھجوائی گئی تھی جس پر قائم مقام صدر سردار ایاز صادق نے دستخط کر دیئے جس سے 4اور 5مارچ کی درمیانی شب جاری ہونے والا آرڈیننس واپس لے لیا گیا ہے، اس کے بعد فاٹا ارکان کو 4 ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت بحال ہو گئی ہے۔ فاٹا کی 4 نشستوں پر سینٹ انتخابات پرانے طریقہ کار کے مطابق ہونگے۔ اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے ایک اہم ایم این اے نے آرڈیننس واپس لینے کی تصدیق کر دی۔
آرڈیننس واپس