حکومت آئل اور گھی کی قیمتیں کم کروانے میں ناکام ہو گئی

حکومت آئل اور گھی کی قیمتیں کم کروانے میں ناکام ہو گئی

حکومت نے گھی اور آئل کی قیمت پندرہ روپے فی کلو کم کر تو دی ہے مگر اس پر عملدرآمد کرانا مشکل ہو گیا ہے،حکومت کی طرف سے جاری کردہ فہرست کے مطابق سینتالیس اقسام کے گھی اور آئلز کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے جو پہلے ایک سو پینتالیس سے لے کر ایک سو نوے روپے فی کلو تک دستیاب تھا۔ اِدھر ڈیلرز نے قیمتیں کم کرنے سے انکار کر دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ مہنگے داموں خریدا ہوا گھی سستے داموں نہیں بیچ سکتے۔