جڑانوالہ میں ضلع کچہری پیشی سے آنیوالے چار افراد کو مسلح افراد نے دیرینہ دشمنی پر قتل کر دیا

جڑانوالہ میں ضلع کچہری پیشی سے آنیوالے چار افراد کو  مسلح افراد نے دیرینہ دشمنی پر قتل کر دیا

پولیس ذرائع کے مطابق سابق پولیس کانسٹیبل اعظم بارتھ اور یاسین گروپ کے درمیان دیرینہ دشمنی چلی آ رہی ہے۔ جس میں پہلے ہی  دونوں اطراف سے دو دو افراد قتل  کیے جا چکے ہیں ۔جمعے کو اعظم مارتھ گروپ کے چار افراد ایڈیشنل سیشن جج محمد سلیم کے عدالت میں پیش ہوئے ۔واپسی پر وہ کچہری سے باہر نکلے تو تھانا سٹی کے قریب یاسین گروپ کے مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔ جس کی زد میں آکر  واجد عمران،قاسم ،عدنان اور لیاقت موقعے پر ہی ہلاک ہو گئے۔ جبکہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔جس کے بعد مقتولین کے ورثاء نے تھانہ سٹی کے باہر شدید احتجاج کیا اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ مشتعل افراد نے متعد د گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دئیے ۔ پولیس نے ٹیم تشکیل دے کر قاتلوں کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔ جبکہ لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے  سول اسپتال سمندری میں بجھواد دی گئی ہیں