مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی بربریت کا شکار بننے والے کشمیری نوجوان کی شہادت کے خلاف مظاہرہ کرنے پرحریت کانفرنس کے رہنما سید علی گیلانی کو گرفتار کرلیا گیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی بربریت کا شکار بننے والے کشمیری نوجوان کی شہادت کے خلاف مظاہرہ کرنے پرحریت کانفرنس کے رہنما سید علی گیلانی کو گرفتار کرلیا گیا

مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں کیخلاف بھارتی سیکیورٹی فورسز کے ظلم اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے ،سری نگر میں حریت کانفرنس کی جانب سےطالب علم طفیل احمد ماتو کی بھارتی پولیس کے ہاتھوں شہادت کے خلاف مظاہرہ کیا گیا،گیارھویں جماعت کے طالب علم طفیل احمد ماتو کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کرنے پر گذشتہ چند روز پہلے فائرنگ کر کے شہید کردیا گیا تھاسری نگر میں مظاہرہ کرنے پر حریت کانفرنس کے بزرگ رہنماسید علی گیلانی کو گرفتار کر لیا گیا،کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی کو گرفتاری کے بعد ہوماما پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے، حریت کانفرنس کی قیادت کی جانب سے سید علی گیلانی کی گرفتاری کی مذمت کی گئی ہے اور ان کی جلد رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے