غریب دوست بجٹ پیش کیا، ترقی کی راہ ہموار ہو گی: مسلم لیگ ن

غریب دوست بجٹ پیش کیا، ترقی کی راہ ہموار ہو گی: مسلم لیگ ن

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے صوبائی بجٹ کو غریب دوست بجٹ قرار دیتے ہوئے وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ اس سے ترقی کی راہ ہموار ہو گی۔ صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور نے کہا کہ صوبائی بجٹ 2015-16ء غریب دوست بجٹ ہے اس میں عوام کی بہبود کے لئے تعلیم، صحت اور ٹرانسپورٹ کے لئے بجٹ کی رقوم میں اضافہ کیا گیا ہے۔ پرویز ملک ایم این اے نے کہا کہ انتہائی متوازن بجٹ ہے جس میں تعلیم اور صحت کے شعبے کے لئے معقول رقوم رکھی گئی ہیں اور زراعت کے شعبے کو ترقی دینے کیلئے خاطر خواہ اقدامات کئے گئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ صوبائی بجٹ عوام دوست، متوازن اور ترقیاتی بجٹ ہے۔ مسلم لیگ (ن) ورکرز آرگنائزیشن کے مرکزی صدر خواجہ محمود احمد نے صوبائی بجٹ 2015-16ء کو مثالی بجٹ قرار دیا۔ صوبائی وزراء کا کہنا تھا کہ عوام دوست اور فلاحی بجٹ نے اپوزیشن کے احتجاجی عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے‘ اپوزیشن سیاست چمکانے اور قوم کو بے وقوف بنانے کیلئے بجٹ پر تنقید کر رہی ہے‘ اورنج لائن ٹر ین کا منصوبہ عوام کیلئے تحفہ ہے۔ صوبائی وزیر آبپاشی میاں یاور زمان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے عوامی امنگوں کے عین مطابق عوام دوست اور کسان دوست بجٹ پیش کیا ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خان پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ عوام دوست اور فلاحی بجٹ نے اپوزیشن کے احتجاجی عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے‘ صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا ہے کہ مالی سال2015/16 کا صوبائی بجٹ متوازن اور کسان دوست ہے۔ صوبائی وزرا بلال یاسین اور عطا محمد مانیکا نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے تاریخ ساز بجٹ پیش کر کے انتہائی وژنری لیڈر اور عوام کا خادم ہونے کا ثبوت دیا ہے‘ پنجاب کا بجٹ ترقی کے عمل کو تیز تر کریگا۔ بجٹ 2014-15 پیش کئے جانے کے بعد صوبائی وزیر ہائوسنگ، تعمیرات و مواصلات ملک تنویر اسلم اعوان نے بجٹ کو عوام دوست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل ترین حالات میں اتنا عمدہ بجٹ پیش کیا جانا موجودہ حکومت کے اہم کارناموں میں سے ایک ہے۔مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے صوبے کے غریب عوام کو ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کیلئے بجٹ میں اضافہ کر کے غریب دوست وزیر اعلی ہونے کا حق ادا کر دیا ہے صوبائی وزیر سماجی بہبود سید ہارون احمد سلطان بخاری اور صوبائی وزیر کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنٹر نے بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور انکی ٹیم نے بجٹ پیش کر کے صوبے کی معیشت میں نئی تاریخ رقم کی ہے۔ صوبائی وزیر زکو و عشر ملک ندیم کامران‘ کرنل (ر) شجاع خانزادہ اور وزیر جنگلات ملک محمد آصف بھا نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے متوازن اور عوام دوست پیش کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ عام آدمی کی فلاح کیلئے ہر ممکن اقدامات کرتی رہے گی۔