صوبے میں ترقی کی شرح بڑھانا اولین ترجیح ہے2018 تک نجی شعبے کی سرمایہ کاری دوگنا کرنا ٹارگٹ ہے:ڈاکٹرعائشہ غوث

  صوبے میں ترقی کی شرح بڑھانا اولین ترجیح ہے2018 تک نجی شعبے کی سرمایہ کاری دوگنا کرنا ٹارگٹ ہے:ڈاکٹرعائشہ غوث

لاہور میں ایوان وزیراعلی میں بجٹ کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حالیہ بجٹ میں انرجی کے شعبے ، خواتین کوبااختیاربنانے ، یوتھ کوہنر سے آراستہ کرنے اورملازمیتیں دینا اولین ترجیح ہے ۔ڈاکٹر عائشہ نے اعتراف کیا کہ گذشتہ سال کا ٹیکس وصولی کا حدف پورا نہیں کیا جاسکا لیکن اس سال اسکے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ مختلف سروسز کوٹیکس نیٹ میں لایا گیا ہے جن کی تعداد بڑھ کر ستاون ہوگئی ہے ۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا بجلی بحران ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے جس کے لیے اس بجٹ میں انرجی منصوبوں کی تکمیل کے لیے خطیررقم رکھی گئی ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ دوہزاراٹھارہ تک نجی سیکٹرکی سرمایہ کاری کودوگنا کریں گے ان کا کہنا تھا فیصلہ کیا گیا ہے کہ انٹرنیٹ کوٹیکس عائد نہیں کیا جائے گا ۔ ان کا کہنا تھا بجلی کے بیشترمنصوبے دوہزارسترہ تک مکمل ہونگے