سیز فائرکی خلاف ورزی دشمن کی سازش ہے، پاکستان تمام ممالک کیساتھ امن سے رہنا چاہتا ہے:راحیل شریف

  سیز فائرکی خلاف ورزی دشمن کی سازش ہے، پاکستان تمام ممالک کیساتھ امن سے رہنا چاہتا ہے:راحیل شریف

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے نے نیول اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں خصوصی شرکت کی اورپاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹ کو اعزاز شمشیر دی،تقریب سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے، سیز فائر کی سازش دشمن کی سازش ہے ملکی مفاد ،خودمختاری اورقومی وقار پرکسی صورت سمجھوتا نہیں کریں گے،آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دنیا ہمارے سیکیورٹی خدشات سے واقف ہے،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام ممالک کیساتھ امن سے رہنا چاہتا ہے،قومی مفاد کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔