سندھ اسمبلی میں مالی سال2015اور2016 کا بجٹ پیش , تنخواہوں اور پنشن میں 10فیصد اضافہ

خبریں ماخذ  |  خصوصی نامہ نگار
سندھ اسمبلی میں مالی سال2015اور2016 کا بجٹ پیش , تنخواہوں اور پنشن میں 10فیصد اضافہ

سندھ اسمبلی میں صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر مراد علی شاہ نے تقریر کرتے ہوئے کہا صوبائی بجٹ عوام ہے،بجٹ کا مجموعی حجم سات سو انتالیس ارب روپے ہے،ترقیاتی بجٹ کیلئے دو سو چودہ روپے ہونگے جو صوبے کے کل اخراجات کے انتیس فیصد کے برابر ہے،امن و امان کیلئے پینسٹھ ارب روپر مختص کیے گئے ہیں،رینجرز کیلئے دو ارب روپے رکھے گئے ہیں ،تعلیم کے شعبے کیلئے ایک سو پچاس ارب روپے سے زائد ہوگا۔صوبے میں پچیسس انگلش میڈیم اسکولز قائم کیے جائینگے ،کراچی کو پانی کے فراہم کے کے فور منصوبے کیلئے دو ارب پچاس کروڑ رکھے گئے ہیں، تعمیر و مرمت کا بجٹ بڑھا کر بیس ارب روپے کیا گیا ہے، کڈنی سینٹر کی گرانٹ بڑھا کر 10 ملین روپے کردی گئی ،صحت کے مایہ نازاداروں کی گرانٹ میں ایک سو پانچ فیصد اضافہ کیا گیا ہے ، وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ آئندہ مالی سال کے دوران چودہ ہزار دو سو چوبیس ملازمتیں دی جائیں گی -