بوندا باندی نے گرمی کا زور توڑ دیا،،، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے

 بوندا باندی نے گرمی کا زور توڑ دیا،،، محکمہ موسمیات  کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے

پنجاب میں کئی روز سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا، لاہور سمیت مختلف شہروں میں ٹھنڈی ہواؤں اور بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار کردیا،گجرات،پسرور،سیالکوٹ،،گوجرانوالہ میں صبح سویرے کالے بادلوں کا راج رہا اور بارش ہوئی،محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی نوید سنائی ہے، اس دوران اسلام آباد،راولپنڈی،گوجرانوالہ ،کشمیر ،گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں چلنے کیساتھ بارش متوقع ہے،جبکہ سندھ اور بلوچستان میں موسم بدستور گرم رہے گا