بجٹ بیورو کریسی ہی تیار کرتی ہے، اپوزیشن کی تجاویز کا خیرمقدم کرینگے: عائشہ غوث پاشا

بجٹ بیورو کریسی ہی تیار کرتی ہے، اپوزیشن کی تجاویز کا خیرمقدم کرینگے: عائشہ غوث پاشا

لاہور (کامرس رپورٹر+ آئی این پی) صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے اعتراف کیا ہے کہ بجٹ ہمیشہ بیوروکریسی ہی تیار کرتی ہے لیکن اس میں ویژن سیاسی ہوتا ہے‘ اپوزیشن ہر معاملے پر ایوان میں احتجاج کی بجائے حکومت کے ساتھ ملکر عوام اور صوبے کی بھلائی کیلئے اپنا کردار ادا کرے‘ پنجاب کے بجٹ کی تیاری کیلئے ماہرین معیشت سے بھی انکی رائے لی گئی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی حکومت نے ہمیشہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کئے ہیں اور صوبے سے غربت سمیت دیگر مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ پنجاب کے بجٹ میں بھی (ن) لیگی حکومت کا عوام دوستی کا سیاسی ویژن نظر آئیگا اور ہم بھی اپوزیشن کی مثبت تجاویز کا خیرمقدم کریں گے۔